اعوان بدھال قبیلہ کا گاوں بردیانہ اوراسکی معلوم تاریخ
اعوان بدھال
اعوان بدھال احمد علی گولڑہ کی اولاد ہیں اور انکا شجرہ حضرت علی رضی اللہ عنہ سے ملتا ہے
بردیانہ فارسی زبان کے لفظ بردیا سے ماخوذ ہے جس کے معنی " شاندار " کے ہیں
ایک دوسری توجیح بھی موجود ہے جس کے مطابق برد کا
مطلب ٹھنڈا اور یانہ سے مراد نگری ہے
لیکن چونکہ یہاں کا موسم باقی پوٹھوہار کے موسم کیطرح معتدل ہی ہے لہذا دوسری توجیح زیادہ اہم ہے یہ گاوں کب آباد ہوا اسکی کوئی مستند تاریخ موجود نہیں ہے لیکن اس کے آباد کار اعوان بدھال ہی تھے کیونکہ کم از کم پچھلے تین سو سال سے یہی قبیلہ یہں کا معتبر قبیلہ اور زمینوں کا مالک رہا ہے پوٹھوہار میں بدھال قوم کا ٹائٹل راجہ ہے کہیں کہیں ملک بھی کہلواتے ہیں
بدھال قبیلہ تاریخی طور پہ گھکھڑوں کا معاون قبیلہ رہا ہے یہی وجہ ہیکہ انکی رشتہ داریاں منہاس اور گھکھڑ قبیلہ سے بھی ہیں
بردیانہ کی تاریخی شخصیات میں نمایاں طور پہ راجہ راج ولی انکے اکلوتے بیٹے راجہ فضل حسین کا نام نمایاں ہے جو یہاں کے سب سے بڑے زمیندار اور جائیداد کے مالک تھے گھڑسواری کے شوقین تھے
راجہ فضل حسین کی اولاد میں سے راجہ ارجاسب خان اور
راجہ اسلم خان
بہترین گھڑسوار تھے انکی گھڑسواری کے تذکرے آج بھی زبان زدعام ہیں
لاہور ہارس اینڈ کیٹل شو میں انکی پرفارمنس پہ اس وقت کے گورنر انگریز نے بھی انہیں بہت سراہا اور انکی فن گھڑسواری کی تعریف کی
انہی راجہ ارجاسب خان کا پوتا اور راجہ ذوالفقار علی کا بیٹا محمد فہیم ذوالفقار پاکستان میں بائیں بازو کی مزاحمتی سیاست کا اہم نام ہے انکا تعلق مزدور کسان پارٹی سے ہے
مزدور کسان پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے ممبر رہے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اور پنجاب کی صدارت کے فرائض بھی سرانجام دیئے
انکے علاوہ راجہ عدالت اس قبیلہ کی نامور شخصیت تھے جنکے صاحبزادے راجہ علی اصغر بھی اپنے وقت میں علاقہ کی معتبر شخصیت تھے وہ دو دفع اپنی یونین کونسل سے کونسلر بھی منتخب ہوئے
بریگیڈیئر پرویز احمد راجہ ستارہ امتیاز ملٹری اور کرنل حمیداصغر راجہ برادران نے بھی بھی بڑا مقام پایا انکا تعلق بھی بردیانہ سے تھا
کرنل حمید اصغر راجہ کے فرزند ارجمند کرنل طارق بھی پاک فوج میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں
Comments
Post a Comment