Posts

اعوان بدھال قبیلہ کا گاوں بردیانہ اوراسکی معلوم تاریخ

اعوان بدھال  اعوان بدھال احمد علی گولڑہ کی اولاد ہیں اور انکا شجرہ حضرت علی رضی اللہ عنہ سے ملتا ہے   بردیانہ فارسی زبان کے لفظ بردیا سے ماخوذ ہے جس کے معنی " شاندار " کے ہیں  ایک دوسری توجیح بھی موجود ہے جس کے مطابق برد کا  مطلب ٹھنڈا اور یانہ سے مراد نگری ہے  لیکن چونکہ یہاں کا موسم باقی پوٹھوہار کے موسم کیطرح معتدل ہی ہے لہذا دوسری توجیح زیادہ اہم ہے یہ گاوں کب آباد ہوا اسکی کوئی مستند تاریخ موجود نہیں ہے لیکن اس کے آباد کار اعوان بدھال ہی تھے کیونکہ کم از کم پچھلے تین سو سال سے یہی قبیلہ یہں کا معتبر قبیلہ اور زمینوں کا مالک رہا ہے پوٹھوہار میں بدھال قوم کا ٹائٹل راجہ ہے کہیں کہیں ملک بھی کہلواتے ہیں  بدھال قبیلہ تاریخی طور پہ گھکھڑوں کا معاون قبیلہ رہا ہے یہی وجہ ہیکہ انکی رشتہ داریاں منہاس اور گھکھڑ قبیلہ سے بھی ہیں  بردیانہ کی تاریخی شخصیات میں نمایاں طور پہ راجہ راج ولی انکے اکلوتے بیٹے راجہ فضل حسین کا نام نمایاں ہے جو یہاں کے سب سے بڑے زمیندار اور جائیداد کے مالک تھے گھڑسواری کے شوقین تھے  راجہ فضل حسین کی اولاد میں سے راجہ ارجاسب خ...